13 اگست 2012 - 19:30

روس نے ایک بار پھر ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی بناء پر امریکہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ واشنٹگٹن والوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہۓ کہ اگر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں سے روس متاثر ہوا تو ہمارے دو طرفہ تعلقات پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔روسی وزارت خارجہ نے ایران مخالف یکطرفہ پابندیوں کو عالمی قوانین کی  خلاف ورزی قرار دیا۔روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ہماری مراد ایسی پابندیاں ہیں جو نہ صرف ایران بلکہ اس ملک کے ساتھ تعان کرنے والی دوسرے ممالک کی کمپنیوں اور افراد پرعائد کی گئي ہیں۔ اور جو ہائیڈروکاربن نکالنے کےعمل، نقل و حرکت اور پیٹروکیمیکل  کی صنعتوں اور مالی اور انشورنش کے شعبوں کو متاثر کررہی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم دنیا کے ممالک پر امریکہ کے داخلی قوانین کے نافذ کۓ جانے کو غیر قابل قبول جانتے ہیں۔

.......

/169